1. ہوم/
  2. مفردات/
  3. جامن

جامن

جامن (java plum) جامنی رنگ کا یہ مزیدار پھل عموماً مئی سے جون کے مہینے میں تیار ہوتا ہے۔ اس پھل کا ذائقہ شیریں قدرے ترشی مائل ہوتا ہے۔ اس کا تعلق پاکستان بھارت نیپال اور انڈونیشیا سے ہے۔ مناسب حالات میں اس کے پیڑ کی اونچائی 30 میٹر تک ہو سکتی ہے۔ اس کے پتے سایہ دار اور گھنے ہوتے ہیں اور اس کو صرف سایہ اور چھاؤں کے لئے بھی لگایا جاتا ہے۔

مزاج: اس کا مزاج سرد خشک ہے۔

یہ صحت کے اعتبار سے بہت سی خصوصیات کا حامل پھل ہے۔ طب یونانی اور آیورویدک میں جامن کے پھل بیج چھال اور پتے علاج کے لیئے بطور دوا استعمال ہوتے ہیں۔ آج کل اس کی گھٹلی کو ذیابیطس کی دوائیوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

جامن میں کیلشیم پوٹاشیم آئرن سوڈیم وٹامن سی اور بی کاربوہائیڈریٹ پروٹن ا فولک ایسڈ اور پانی جیسے دیگر غذائی اجزاء موجود ہیں۔

1۔ قوت مدافعت بڑھاتے ہیں۔

جامن میں اینٹی آکسیڈنٹس وافر مقدار میں موجودگی کی وجہ سے یہ قوت مدافعت کو مضبوط کرتا ہے اور جسم کی برداشت کو بڑھاتا ہے۔ یہ جسم میں موجود مختلف اقسام کی بیماریوں آنتوں کی جلن خراش بلڈ پریشر کی سطح کو نارمل رکھنا شوگر کنٹرول کرنا اور کھانا ہضم کرنا وغیرہ میں مفید ہے۔

2۔ ہیموگلوبن میں اضافہ کرتا ہے

جامن میں موجود وٹامن سی اور آئرن کی کثیر مقدار ہیموگلوبن کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہیموگلوبن خون میں آکسیجن کو ملاتا ہے۔ جس سے خون کا رنگ سرخ ہو جاتا ہے۔ پھر اسے جسم کے مختلف حصوں کو پہنچے میں مدد کرتا ہے جس سے چہرہ صاف اور جلد چکمدارہو جاتی ہے۔

3۔ ذیابیطس میں مفید ہے

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے جامن کا استعمال نہایت ضروری ہے۔ جامن خون میں شوگر کی مقدار کو بڑھنے سے روکتا ہے۔ تب ہی شوگر کے مریضوں کو دوزانہ جامن کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

4۔ گرمی سے نجات

جامن کی تاثیر ٹھنڈی ہے اس لیے یہ کھانے کو آسانی سے ہضم کرتا ہے۔ شدید گرمی میں ٹھنڈک کا کام ںھی کرتا ہے اور خون کی گرمی کو دور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

5۔ دل کی بیماریوں کے لیئے

جامن انسان کو دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے کیونکہ اس میں پوٹاشیم بڑی مقدار میں موجود ہے۔ 100گرام جامن میں 55 ملی گرام پوٹاشیم ہے جو دل کی بیماریوں ہائی بلڈ پریشر اور سٹروک وغیرہ سے محفوظ رکھتا ہے۔ شریانوں کو سخت نہی ہونے دیتا۔

6۔ موٹاپا میں مفید ہے

جامن میں موجود فائبر کی بڑی مقدار دیر تک بھوک نہی لگنے دیتے جس سے وزن کنٹرول رہتا ہے۔

7۔ معدہ کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔

جامن ہاضمے کی خرابی کے علاج میں مددگار ہے۔ بھوک خوب لگاتا ہے۔

8۔ تھکاوٹ کو دور کرتا ہے۔

آئرن کی بڑی مقدار کی وجہ سے جامن جسم کی کمزوری اور تھکاوٹ سے جلد نجات دلاتا ہے۔

8۔ کینسر میں مفید ہے

جامن سوزش کش اثرات رکھتا ہے۔ اس میں پائے جانے والے اجزا کینسر اور سرطان پیدا کرنے والی سرگرمی کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

* طب جدید میں بھی جامن کا فلوئیڈ ایکسٹریکٹ مرض ذیابیطس میں بہت استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے استعمال سے شکر کا آنا بند ہو جاتا ہے۔ بنگال میں ذیابیطس کے مریضوں کو جامن کا رس اور آم کا رس مساوی حصہ ملا کر دینے کا رواج عام ہے۔ اس مشروب سے پیاس بجھتی ہے اور عمدہ غذائی اثرات کی وجہ سے معدہ اور جگر کے لیئے انتہائی فائدہ مند ہے۔

حکیم مظفر علی زیدی

جھنگ صدر سے 1993 میں فاضل طب الجراحت کا امتحان پاس کیا۔ تین سال جڑی بوٹیوں کی پہچان کی خاطر مختلف پنسار سٹورز پر اپنی خدامات ادا کیں۔ 1997 میں "زیدی دواخانہ " (کڑیال روڈ نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانولہ) کا قیام عمل میں لا کر مطب کا آغاز کیا۔ جو اللہ کے فضل سے لوگوں کے لئیے شفاء اور آسانیوں کا باعث بن رہا ہے۔

رابطہ نمبر 03005816733، 03481816733۔