رمضان المبارک بڑی رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے اس کی اہمیت اور افادیت زندگی کے مختلف پہلوؤں سے ثابت ہیں سال کے اس بابرکت ماہ میں ہمیں اللہ تعالی کی طرف سے عبادتوں کے ثواب اور گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کا بھرپور موقع ملتا ہے تاہم ہمیں رمضان صحت مند گزارنے کے لیے چند تدابیر اختیار کر لینا چاہیے کیونکہ صحت مند رہ کر ہی ہم اس ماہ مقدس میں زیادہ سے زیادہ عبادت کر سکتے ہیں اور اللہ کو راضی کر سکتے ہیں۔
کچھ غلطیاں جو رمضان میں ہم کرتے ہیں ان سے بچنا ضروری ہے جیسے سحری میں پیٹ بھر کر کھانا کھانا غلط طرز عمل ہے یہ سوچنا کہ زیادہ کھانے سے ہمیں بھوک نہیں لگے گی تو ایسا غلط ہوگا اس سے زیادہ کھانے سے معدے کا نظام خراب ہو جاتا ہے اور نظام ہضم کو شدید نقصان پہنچتا ہے زائد غذا پیچش متلی بد ہضمی اور معدے کی انفیکشن کا سبب بن سکتی ہے زیادہ کھانے سے الٹی متلی موشن ہو سکتے ہیں جس سے شدید کمزوری لاحق ہو جاتی ہے۔
وزن کم کرنے کے خواہشمند حضرات اگر دئیے گئے ڈائیٹ پلان عمل کریں تو نہ صرف وہ ایکٹیو اور فعال رہیں گے بلکہ ساتھ ساتھ وزن بھی کم ہوگا بلکہ ساتھ ساتھ یورک ایسڈ، فیٹی لیور اور کولیسٹرول لیول کی شرح بھی توازن میں آ جائیں گی۔
سحری
سحر میں دودھ دہی بہت اہم کردار ہوتا ہے کیونکہ یہ جسم کو کافی دیر تک ہائیڈریٹ رکھتے ہیں۔
سحر میں کاربوہائیڈریٹ لینا بھی ضروری ہے تاکہ آپ کا انرجی لیول برقرار رہے دن بھر کاہلی اور کمزوری محسوس نہ ہو۔ 250 گرام دہی سحر میں کھانا کافی ہے۔
پانچ چمچ جو کا دلیہ پانی میں اچھی طرح پکائیں جب پانی خشک ہو جائے تو ایک کپ دودھ کا ڈالیں، مٹھی بھر باریک کردہ ڈرائی فروٹ اور ایک چمچ شہد ڈال کر کھائیں۔
اس کے ساتھ ہی ایک ابلا ہوا انڈہ بھی کھا سکتے ہیں، بعد ایک کپ چائے پئیں۔
اگر روٹی کھانا پسند ہو تو جو کے دلیہ کی جگہ ملٹی گرین آٹے کی ایک خشک روٹی دیسی گھی یا زیتون کا تیل لگا کر کسی بھی سبزی سے کھا سکتے ہیں۔ تین سے پانچ عدد کھجور کھا کر ایک کپ گائے کا دوھ پئئں۔
افطار
تین عدد کھجور سے روزہ افطار کریں ساتھ میں سادہ پانی کا ایک گلاس پئیں۔ مناسب مقدار میں کم مصالحے والی فروٹ چاٹ کھائیں۔
ڈنر
جو کے آٹے یا ملٹی گرین آٹے کی روٹی شوربے والے سالن سے کھائیں۔ روٹی پر دیسی گھی یا روغن زیتون ایکسٹرا ورجن لگایا جا سکتا ہے۔ سو گرام چکن ابال کر کالی مرچ اور زیرہ سفید کا سفوف چھڑک کر کھانا پروٹین کی کمی کو پورا کرتا ہے۔ پانی وقفے وقفے سے پیتے رہیں۔ سوتے وقت ادرک اور سونف کا قہوہ ضرور پییں۔
اس ڈائیٹ پلان پر عمل کرنے سے جسم کا میٹابولزم بہتر ہوگا، جس سے اضافی چربی کو پگھلنے میں مدد ملے گی۔ وزن تیزی سے کم ہوگا۔ بلڈ شوگر اور کولیسٹرول کنٹرول میں رہے گا۔
اگر رمضان میں صحیح ڈائیٹ پلان فالو کیا جائے تو بعد میں بھی صحت مند کھانے کی عادت برقرار رکھی جا سکے گی۔