1. ہوم/
  2. مفردات/
  3. سلاجیت، جادوئی طاقت کا خزانہ

سلاجیت، جادوئی طاقت کا خزانہ

سلاجیت ایک قسم کی کی سیاہ رطوبت ہے۔ جو پہاڑوں کی سطح سے ماہ مئی اور جون کی سخت گرمی میں تراوش پا کر منجمد ہو جاتی ہے۔ لالچی تاجر سلاجیت کی جگہ سڑا ہوا گڑ بھی دے دیتے ہیں۔ سلاجیت، جسے پہاڑوں کا فاتح اور کمزوری کو ختم کرنے والا بھی کہا جاتا ہے، ہمالیہ کے پہاڑی سلسلوں میں پایا جانے والا ایک قدرتی، تارکول جیسا مادہ ہے۔

سلاجیت ایک طویل مدت سے ایک ایسے قدرتی مادے کے طور پر مقبول ہے جو توانائی کو بڑھاتا ہے اور صحت کے مختلف حالات کو بہتر بنانے میں ممکنہ طور پر مددگار ہے۔ ایک حالیہ مطالعہ کے مطابق، یہ پٹھوں کی طاقت کو برقرار رکھنے اور بافتوں کو جوڑنے میں مدد کرتا ہے۔ قوت مدافعت کو بڑھانے میں مددگار ہے۔ آج ہم سلاجیت کے مختلف صحت کے فوائد سے متعلق آگاہی حاصل کریں گے۔

عربی: حجر الموسی

انگلش: Shilajeet

رنگ: سیاہ

ذائقہ: پھیکا قدرے تلخ

مزاج: گرم خشک

مقام پیدائش: افغانستان، گلگت، چترال، ہمالیہ، نیپال، زیادہ تر کھٹمنڈو سے ہندوستان اور پاکستان میں سیل ہوتی ہے۔

گردہ اور مثانہ کو تقویت دیتا ہے۔ اس لئے سلسل البول میں تنہا یا دیگر ادویات کے ساتھ استعمال انتہائی فائدہ مند ہوتی ہے۔ اس میں ایک مومی مادہ ہوتا ہے جسے تیز آنچ پر رکھنے سے نقصان پہنچتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آفتابی سلاجیت کو فوقیت دی جاتی ہے۔

دائمی تھکاوٹ

تھکاوٹ ایک ایسا عارضہ ہے جس کا تعلق خلیات کی خرابی سے ہے۔ سلاجیت اس خرابی کو روکنے اور دائمی تھکاوٹ کے خلاف لڑنے میں مدد کرسکتی ہے۔ اگر آپ بلاوجہ تھکاوٹ کا شکار رہتے ہیں تو دیر نہ کریں۔ ان سردیوں میں سلاجیت استعمال کرکے دیکھیں۔ انشاءاللہ آپ کو بہت فائدہ ہوگا۔

یہ آنتوں کی سوزش اور آکسیڈیٹیو تناؤ جیسے مسائل سے بچا سکتی ہے۔ اس میں بینزوک ایسڈ ہوتا ہے جو کہ اینٹی بیکٹیریل ہے۔ یہ معدہ اور آنتوں کے انفیکشن اور پیٹ کے دیگر مسائل کو روکنے میں مدد کر سکتی ہے۔

یہ مردوں میں ٹیسٹوسٹیرون testosterone کی سطح بڑھانے کے لیے برسوں سے استعمال ہوتی رہی ہے۔ جو مرد سلاجیت کا استعمال کرتے ہیں ان میں سپرم کاؤنٹ اور سپرم کی حرکت پذیری زیادہ ہوتی ہے۔ یہ دونوں عوامل اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ سپرم کتنی اچھی طرح سے انڈے کی طرف بڑھتا ہے، جس کے نتیجے میں حاملہ ہونے کے امکانات کا تعین ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق پینتالیس سے پچپن سال کی عمر کے مردوں کا مسلسل نوے دن تک سلاجیت استعمال کروائی گئی۔ ایک مدت کے بعد ان میں ٹیسٹوسٹیرون کی مجموعی سطح میں نمایاں اضافہ ہوا تھا۔

مزید۔۔

خون کی کمی کو دور کرنے کے علاج میں موثر ہے۔

دماغی دباؤ، سٹریس اضطرابی کیفیات کو دور کرتی ہے۔

بڑھاپے کو جلد آنے سے روکتی ہے۔

جوڑوں کے درد، نقرس، یورک ایسڈ میں مفید ہے۔

پرانے نزلہ زکام کو ختم کرتی ہے۔

بادی مزاج والوں کو انتہائی نافع ہے۔

طریقہِ استعمال

ایک کالے چنے کے برابر سلاجیت دودھ میں حل کرکے استعمال کریں۔

حکیم مظفر علی زیدی

جھنگ صدر سے 1993 میں فاضل طب الجراحت کا امتحان پاس کیا۔ تین سال جڑی بوٹیوں کی پہچان کی خاطر مختلف پنسار سٹورز پر اپنی خدامات ادا کیں۔ 1997 میں "زیدی دواخانہ " (کڑیال روڈ نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانولہ) کا قیام عمل میں لا کر مطب کا آغاز کیا۔ جو اللہ کے فضل سے لوگوں کے لئیے شفاء اور آسانیوں کا باعث بن رہا ہے۔

رابطہ نمبر 03005816733، 03481816733۔