بچہ کے پیٹ میں ہوا بھرنے کو نفخ معدہ بھی کہتے ہیں۔ ننھے بچوں کے پیٹ میں اکثر ہوا بھری رہتی ہے کیونکہ وہ دودھ پیتے ہیں اور اگر دودھ ہضم نہ ہو تو فوراً ہوا میں تبدیل ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ بچے کا پیٹ تن جاتا ہے۔ جس سے بچہ بار بار روتا ہے۔ اول تو خود بخود بدہضمی ہو کر پاخانہ آ جاتا ہے جس سے کچھ ہوا نکل جاتی ہے۔ ورنہ بچہ بے چین رہتا ہے اور ٹانگیں اکٹھی کرکے روتا ہے۔ سانس لینا مشکل ہو جاتا ہے۔
علاج
اگر قبض ہو تو، ایک چھوٹا چمچ کسٹرائیل اور ایک چھوٹا چمچ روغن بادام مکس کریں۔ تھوڑا تھوڑا شام تک پلا دیں۔ پاخانہ آتے ہی پیٹ کا اپھارہ دور ہو جائے گا۔ اور بچہ بہتر محسوس کرے گا۔
آئیندہ سے ہوا کی پیدائش کو روکنے اور ہوا کو خارج کرنے کے لیے لونگ، دارچینی اور اجوائن دیسی کا قہوہ آدھا آدھا چمچ دن میں دو سے چار بار دیں۔
اگر قبض نہ ہو اور پاخانہ لیسدار اور بار بار تھوڑا تھوڑا آتا ہو تو ہلیلہ سیاہ کو توے پر تیل یا گھی میں بریاں کرکے سفوف بنالیں اور محفوظ رکھیں۔
ایک رتی سے دو رتی یا حسب عمر چھ رتی تک دن میں تین بار دیں۔