دنیا میں اس وقت تقریباً ستر پرسنٹ لوگ آنکھوں کی کسی نہ کسی بیماری کا شکار ہیں۔ اس کی بڑی وجہ جسم میں مختلف وٹامنز کی کمی کا ہونا ہے۔ جیسے جیسے الیکڑانک اشیاء ہماری ضروریات زندگی کا حصہ بن رہی ہیں ویسے ویسے آنکھوں کی بیماریاں بڑھتی جا رہی ہیں دور یا نزدیک کی آنکھیں کمزور ہو رہی ہیں اور حیرت انگیز طور پر لوگ آنکھوں کی بیماری کو بہت معمولی سمجھتے ہیں۔ اس کا علاج ہی نہیں کرواتے ہیں۔
آنکھوں کی کمزوری میں مندرجہ ذیل علامات ہو سکتی ہیں پڑھتے ہوئے سر میں درد کرنا رات کے اندھیرے میں دور یا نزدیک بہتر انداز میں نظر نہ آنا۔
اگر آپ صرف اپنی عادات یا اپنے لائف اسٹائل کو بہتر کریں تو آپ اس نظر کی کمزوری کو بہتر کر سکتے ہیں آپ کو میں آج ایسی کھانے کی چیزیں بتاؤں گا جس کے کھانے سے آپ اپنی نظر کو بہتر کر سکتے ہیں اور الحمدللہ آپ کی نظر نہ صرف ٹھیک ہوگی بلکہ تیز بھی ہو جائے گی ان شاءاللہ۔
سب سے پہلے آپ آنکھوں ریلکس کریں یعنی بھرپور نیند لیں اور الیکٹرانک اشئیا کے استمعال کی کوئی حد مقرر کریں۔
آنکھوں کے پٹھے مضبوط کریں
سونف اور کھیرے کا پیسٹ بھی آنکھوں کی ٹھنڈک کے لئے بہترین ہے رات کو سونے سے قبل یہ روزانہ کریں پہلے سونف کو کچھ دیر کے لیے بھگو دیں۔ دو سے چار گھنٹے کے لئے پھر آدھے کھیرے کو میش کریں اور سونف کو بھی میش کر کے اس میں ڈال دیں اور دس سے بیس منٹ کے لئے فریج میں رکھیں اور ٹھنڈا ہونے پر آنکھوں کے بیرونی حصوں پر بیس منٹ کے لئے لگائیں اس روٹین کو کچھ عرصہ کے لئے اپنائیں انتہائی بہترین نتائج ملیں گے اور آنکھوں کو سکون بھی پہنچے گا۔
کھیرے اور سونف کے اس پیسٹ کو اپنی آنکھوں پر اپلائی کرنے سے قبل بادام روغن سے آنکھوں پر ہلکا ہلکا مساج بھی کیا کریں۔ سونف کو چبایا بھی کریں روزانہ۔ فائبر اور پروٹین سے بھرپور غذائیں لیں۔
ھوالشافی: تخم کدو، تخم السی، تخم کھیرا، تل سفید۔
ان چاروں کو سفوف کریں اور صبح و شام آدھا آدھا چمچ لیں ساتھ خمیرہ مروارید لیں آدھا چمچ چائے والا۔
مربہ آملہ کھائیں روزانہ صبح ناشتے میں دو عدد آملہ مربہ کھائیں اور روزانہ رات کو مربہ ہریڑ دو عدد کھائیں۔
بادام بھگو کر لیں صبح نہار گیارہ عدد لازمی لیں۔
اک نسخہ درج کر رہا ہوں دماغی کمزوری اور نظر کی کمزوری کے لئے انتہائی بہترین ہے۔
کشتہ مروارید دس گرام، جوار مہرہ دس گرام، کشتہ چاندی پانچ گرام، بادام سو گرام، اخروٹ سو گرام، تخم کدو سو گرام، تخم السی سو گرام، تخم تربوز سو گرام، تخم کھیرا سو گرام، سفید مرچ دس گرام، سبز الائچی دس گرام۔
ان تمام اجزاء کو سفوف کریں اور صبح و شام ہمراہ دودھ لیں بعد از غذا۔ خمیرہ مروارید لازمی کھائیں اس نسخہ کے ساتھ دنوں میں ان شاء اللہ دور کی یا قریب کی خراب ہوتی نظر ٹھیک ہو جائے گی اور کچھ عرصہ مسلسل استعمال سے نہ صرف بہتر ہوگی بلکہ ان شاءاللہ پہلے سے بھی تیز ہو جائے گی۔
اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو دعاؤں کی درخواست ہے۔