1. ہوم/
  2. نسخہ جات/
  3. ڈی ٹاکس واٹر

ڈی ٹاکس واٹر

ڈی ٹاکس واٹر (Detox Water) بنانے کا طریقہ۔

ایک تھرماس میں گرم پانی لے کر اس میں لیموں آدھا کاٹ کر پودینہ کے چند پتے اور ادرک پانچ گرام ڈال دیں اور اچھی طرح بند کر دیں۔ تھوڑی دیر بعد آدھا آدھا کپ پانی پئیں۔ شام تک سارا پانی ختم کریں۔ اگر بچ بھی جائے تو اگلے دن تازہ بنائیں۔

فوائد

1۔ وزن میں کمی: ڈی ٹاکس واٹر میٹابولزم کو تیز کرتا ہے اور وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

2۔ جلد کی صحت: پانی کی کمی دور ہو کر جسم میں موجود زہریلے مادے خارج ہوتے ہیں جس سے جلد صاف اور چمکدار ہو جاتی ہے۔

3۔ ہاضمہ بہتر بنانا: یہ پانی ہاضمہ کے نظام کو بہتر بنانے اور قبض سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔

4۔ انرجی میں اضافہ: ڈی ٹاکس واٹر جسم کو توانائی بخشتا ہے اور سستی کو کم کرتا ہے۔

5۔ پیٹ کی سوزش کم کرنا: یہ پانی جسم میں سوزش کم کرتا ہے، جس سے پیٹ کی خرابی جیسے مسائل میں بہتری آتی ہے۔

6۔ خون کو پتلا رکھتا ہے۔ جس سے بلڈ پریشر جیسے مسائیل میں کمی اتی ہے۔ کولیسٹرول کی سطح کو نارمل کرتا ہے۔

حکیم مظفر علی زیدی

جھنگ صدر سے 1993 میں فاضل طب الجراحت کا امتحان پاس کیا۔ تین سال جڑی بوٹیوں کی پہچان کی خاطر مختلف پنسار سٹورز پر اپنی خدامات ادا کیں۔ 1997 میں "زیدی دواخانہ " (کڑیال روڈ نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانولہ) کا قیام عمل میں لا کر مطب کا آغاز کیا۔ جو اللہ کے فضل سے لوگوں کے لئیے شفاء اور آسانیوں کا باعث بن رہا ہے۔

رابطہ نمبر 03005816733، 03481816733۔