1. ہوم/
  2. نسخہ جات/
  3. قبض اور گیس کو دور کرنے کا آسان نسخہ

قبض اور گیس کو دور کرنے کا آسان نسخہ

جو چیز بھی میدہ سے بنی ہم روز کھا رہے ہیں، جو سڑی، جلی ہوئی ہے یا جس میں فائبر کی مقدار کم ہے یا بالکل نہیں ہے وہ بڑی آنت میں جا کر چپک جائے گی اور آہستہ آہستہ بڑی آنت بھر جائے گی اور آنت کی دیوار موٹی ہو جائے گی اور اس کی صفائی میں مشکل پیدا ہو جائے گی۔

اسی وجہ سے ہمارا پیٹ بڑھتا ہے پیٹ لٹک جاتا ہے۔ اس لئے میدہ سے بنی چیزوں سے احتیاط کریں۔ آنت میں فاسد مادے رکنے پر خطرناک مسائیل پید ہوسکتے ہیں۔

آنتوں میں بلغم کف بننے لگتا ہے اور وہ بلغم آنتوں کی طرف سے خون کے ذریعے پھیپھڑوں میں جاتا ہے اور جمنے لگتا ہے اور آپ کو سانس لینے میں دشواری دقت پیش آتی ہے اور یہ بڑی آنت میں کچرہ جمنے سے ہوتا ہے۔

اس کے ساتھ پیٹ میں قبض ہونا گیس کا ہونا، پیٹ میں بھاری پن پیٹ میں درد مروڑ منہ میں چھالے جیسے مسائل ہونے لگتے ہیں، معدہ خراب ہی تو ہے اور پھر تلی ہوئی اشیاء پکوڑے سموسے، شوارما اور دیگر میدہ و بیکری کی بسکٹ بیکری آئٹمز بنی اشیاء اور ڈبل روٹی اور زیادہ مسائل پیدا کر دیتے ہیں۔ ان کو کھانا ترک کر دیجئے۔

سہاگہ سفید 100 گرام کوٹ کر آگ پر رکھے آہنی توے پر تھوڑا تھوڑا ڈال کر بریاں کریں پہلے پانی چھوڑے گا پھر پھول جائے گا تب تک بریاں کریں جب تک چڑ چڑ کی آواز آنا بند نہ ہو جائے۔ اس کو پیس کر درمیانے سائیز کے کیپسول بھر لیں۔

ترکیب استعمال صبح ایک کیپسول کھا لیں۔ بس اتنا سا آپ نے کرنا ہے اور پھر دیکھیں اس کا جادو، پیٹ میں جتنی گندگی جمی ہو صاف کر دیتا ہے، قبض دور ہو جاتی ہے بڑی آنت کو بہت جلدی صاف کرتا ہے۔ اس کا کسی قسم کا سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے۔

تین دن نہار منہ صبح اور شام استعمال کریں آنتوں میں جمی گندگی بہت حد تک صاف ہو جاتی ہے۔ تین دن کے بعد اس کو کھانا کھانے کے بعد ہی استعمال کریں۔

یہ سہاگہ جتنا پرانا دمہ ہو اس کو جڑ سے ختم کرتا ہے۔ منہ میں جتنے چھالے ہوں دور کرتا ہے۔ نزلہ زکام چھاتی میں کھڑ کھڑ بلغم کو دور کرتا ہے۔ پیٹ میں گیس بہت زیادہ بنتی ہو۔ پیٹ بھاری رہتا ہو مفید ہے۔

ہر عمر کے لیے مفید ہے۔ بچوں کو نصف مقدار خوراک میں استعمال کریں۔

بچوں کے سینے پر جمے بلغم کو خارج کرتا ہے۔

حکیم مظفر علی زیدی

جھنگ صدر سے 1993 میں فاضل طب الجراحت کا امتحان پاس کیا۔ تین سال جڑی بوٹیوں کی پہچان کی خاطر مختلف پنسار سٹورز پر اپنی خدامات ادا کیں۔ 1997 میں "زیدی دواخانہ " (کڑیال روڈ نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانولہ) کا قیام عمل میں لا کر مطب کا آغاز کیا۔ جو اللہ کے فضل سے لوگوں کے لئیے شفاء اور آسانیوں کا باعث بن رہا ہے۔

رابطہ نمبر 03005816733، 03481816733۔