1. ہوم/
  2. مضامین/
  3. خوبانی

خوبانی

خوبانی جس کو زرد آلو بھی کہا جاتا ہے اک اہم پھل ہے اپنی غذائی اور قوت بخش صلاحیتوں کی وجہ سے پوری دنیا میں مقبول ہے اس کی گھٹلی میں بادام بھی ہوتا ہے خوبانی آج سے چار ہزار سال قبل چین میں پہلی دفعہ کاشت کی گئی۔

پاکستان میں ہنزہ کے مقام پر اور شمالی علاقے جات میں کافی عرصہ سے اس کی کاشت کی جارہی ہے جس کی تاریخ پندرہ سو سال بنتی ہے رومن لوگ اس کو محبت کی دیوی سے منسوب کرتے ہیں۔

خوبانی کئی غذائی اجزاء کا خزانہ ہے تازہ خوبانی میں وافر مقدار میں شکر پائی جاتی ہے وٹامن اے اور کیلشیم کا بھنڈار ہے اس کے بادام میں دوسرے بادام کی طرح پروٹین اور چکنائی کی اچھی خاصی مقدار پائی جاتی ہے۔

اس میں وٹامن بی کمپلیکس ریبو فلاوین نایاسین وٹامن سی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں فاسفورس آئرن کی کافی مقدار پائی جاتی ہے سو گرام تازہ پھل میں 53 کیلوریز ہوتی ہیں۔ اس کے بادام کے تیل میں چالیس سے پچاس پرسنٹ اصل بادام کے تیل جتنے اک جیسے اجزاء پائے جاتے ہیں۔

خوبانی کا پھل اور پھول چائنیز کئی صدیوں سے دوا کے طور پر استعمال کر رہے ہیں چین میں اک مشہور دوا ہے خوبانی کا سونا کہلاتی ہے جو خوبانی کے پیڑ کے گودے سے تیار کی جاتی ہے یہ دوا لمبی عمر تک قوت مہیا کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی چین کے لوگوں کا خیال ہے خوبانی عورتوں کی کئی بیماریوں میں مدد گار ثابت ہوتی ہے اس واسطے وہ عورتوں کی آرائش کے سامان میں بھی اس کو استعمال کرتے ہیں۔

خوبانی پیٹ کے کیڑے مارنے کے لئے بہترین ہے نیند لانے کے لئے اچھی ہے زخموں کو مندمل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے سکون بخش ہے اور دماغی بے چینی کے لئے قدرت کا تحفہ ہے۔

قبض کو ختم کرتی ہے آنتوں کو متحرک کر کے صفائی کرتی ہے جسم کی اور آنتوں کی ملئین ہوتی ہے۔ پرانی قبض کے مریض روز سات سے آٹھ دانے ضرور لیں بہت فائدے مند ثابت ہوگی۔

خوبانی نظام ہضم کے لئے بھی بہترین ہے تیزابیت ختم کرتی ہے بد ہضمی کے لئے کھانے سے قبل کھانی چاہیے۔

خوبانی میں آئرن کافی مقدار میں پایا جاتا ہے جو خون کی کمی کو ختم کرتی ہے اور یہ خون کی کمی کے لئے بہترین علاج بالغذاء ہے ہیمو گلوبن کی مقدار کو بڑھاتا ہے اس کو دبنگ کر استعمال کریں۔

خوبانی وزن کم کرتی ہے ہڈیوں کو مظبوط کرتی ہے اور جگر کو بھی طاقت دیتی ہے۔

بخار کی صورت میں خوبانی کا جوس بہت بہترین ہے فرحت بخش ہے پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے جسم کو فاسد مادوں سے پاک کرتا ہے اس کا جوس جسم کو معدے جگر دل اور اعصاب کو مختلف وٹامنز اور معدنی اجزاء مہیا کر کے آپ نئی زندگی دیتا ہے۔

حکیم عمر عطاری

حکیم عمر عطاری ہربل اسپشلسٹ اور ماہر علم الادویہ ہیں۔ حکیم صاحب سے رابطہ [email protected] پہ کیا جا سکتا ہے۔