1. ہوم/
  2. مضامین/
  3. کیلے کے فوائد

کیلے کے فوائد

کیلے کا نباتاتی نام Musa paradisiacaہے۔ یہ بھارت کے زیادہ تر علاقوں میں کاشت کیا جاتا ہے۔ بھارت میں کیلا زیادہ پیدا ہوتا ہے کیلے کو ہندو پرساد دینے کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں۔

کیمیائی عناصر

کیلے میں 27 فیصد شوگر ہوتی ہے میگنیشیم، سوڈئیم، پوٹاشئیم اور فاسفورس زیادہ مقدار کچھ مقدار کیلشئم اور فولاد کی بھی پائی جاتی ہے۔ وٹامن اے کا بہت بڑا قدرتی سورس ہے وٹامن بی 1 اور وٹامن بی 2 وٹامن سی بھی قابل ذکر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ کچے کیلے میں بھی کافی مقدار میں وٹامن پائے جاتے ہیں جو کہ 60 سیلسیس تک گرم کرنے پر بھی تباہ نہیں ہوتے ہیں۔

افادیت

پکا ہوا کیلا کھانے سے دماغی اور جسمانی طاقت کافی حاصل ہوتی ہے۔ منویہ جراثیم کی کمزوری کو دور کرتا ہے۔ باہ کی طاقت کو بہترین کرتا ہے اور آنکھوں کے امراض میں بھی کافی مفید ہے۔ کیلا قبض کرتا ہے دستوں کی صورت میں کیلا کھلانا چاہیے۔ اس کے استعمال سے کھانسی میں بھی فرق پڑتا ہے۔ خون کی تیزابیت کو دور کرتا ہے پیاس بجھاتا ہے۔ کیلے میں میگنیشیم ہونے کی وجہ سے دل کو بہت طاقت دیتا ہے دل کی گھبراہٹ خون کا کم دباؤ اور دل کی بڑھی ہوئی دھڑکن میں بے حد مفید ہے رعشہ مرگی میں کیلا استعمال کرنا چاہیے۔

معالجاتی استعمال

دست آنا کیلا قبض آور ہے لہذا دست آنے کی صورت میں اسے علاج معالجہ کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے دہی میں کیلا اور تھوڑا کیسر ملا کر کچھ دن استعمال کرنے پرانے سے پرانے پچیس میں فائدہ مند ہے۔

جسمانی کمزوری چند دن تک باقاعدگی سے کیلا کھانے سے جسمانی کمزوری دور ہوتی ہے اور طاقت بڑھتی ہے۔

فربہ بدن چار عدد کیلے روزانہ آدھا کلو دہی میں پھینٹ کر کھانے سے جسم موٹا ہوتا ہے پچکے گال بھرتے ہیں اور وزن بڑھانے کے لئے بہترین نسخہ ہے۔

خون کی کمی انیمیا کیلا کھانے سے خون کی افزائش بڑھتی ہے اس بناء پر کیلا کھانے سے خون کی کمی دور ہوتی ہے۔

پیاس کیلا کھانے سے پیاس بجھتی ہے۔

متلی دو عدد کیلوں کو متھ کر ان میں دو سے تین سبز الائچی اور چینی ملا کر دینے سے حیرت انگیز فوائد ملتے ہیں۔

رعشہ دو سے تین ماہ مسلسل کیلے کھائیں تین سے چار روزانہ میگنیشیم ہونے کی بنا پر فالج رعشہ اور لقوہ میں فایدہ دیں گے۔

مرگی میگنیشیم ہونے کی بنا پر مرگی کے مریض کو تین سے چار کیلے روزانہ دیں دو سے تین ماہ مسلسل کھلائیں آہستہ آہستہ مرگی کا دورانیہ پہلے کم ہوگا پھر ان شاءاللہ مرگی کے دورے ختم ہو جائیں گے۔

اعصاب میں سوزش (Neuritis) اس مرض میں ہاتھوں اور پاؤں میں درد ہوتا ہے جسے عام طور پر ریح کی دردیں کہا جاتا ہے وٹامن بی 2 ہونے کی وجہ سے یہ ریح کے دردوں میں بہت فائدے مند ہے۔

منہ کے چھالے کیلے میں وٹامن بی 2 رائیپو فلے وین بھرپور مقدار میں ہوتے ہیں جس کی وجہ سے دو عدد کیلے نہار دہی کے ساتھ کھانے سے منہ کے چھالے غائب ہو جاتے ہیں۔

امراض چشم وٹامن اے زیادہ مقدار میں ہونے کی وجہ سے باقاعدہ کچھ دنوں تک کھانے سے (Night blindness) دور ہو جاتی ہے اور آشوب چشم میں بھی مفید ہے۔

نکسیر۔ کیلا کا ملک شیک نکسیر چھوٹنے میں جادوئی کام کرتا ہے۔

چوٹ لگنے یا رگڑ کیلے کے چھلکے کو متاثرہ جگہ پر لگانے سے سوجن نہیں رہتی ہے۔

بچوں کے مٹی کھانے کی عادت کیلے کو تھوڑا میش کریں اور شہد میں ملا کر دیں ان شاءاللہ کچھ ہی وقت میں صحت مل جائے گی۔

حکیم عمر عطاری

حکیم عمر عطاری ہربل اسپشلسٹ اور ماہر علم الادویہ ہیں۔ حکیم صاحب سے رابطہ [email protected] پہ کیا جا سکتا ہے۔