1. ہوم/
  2. مضامین/
  3. آئی بی ایس

آئی بی ایس

آئی بی ایس (irritable bowel syndrome) یہ اصل میں بڑی آنت کا مرض ہے اور اس مرض کے مریض دنیا بھر میں بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ہماری بڑی آنت میں موجود مسلز ہاضمے کے عمل کے دوران ہماری غذا کو آگے کی طرف دھکیلتے ہیں۔ عام طور پر ہمیں اپنی آنتوں کی حرکت کا احساس نہیں ہوتا۔ لیکن اس مرض میں بڑی آنت کے مسلز زیادہ تیزی سے حرکت کرتے ہیں اور بڑی آنت پر اتنا زیادہ دباؤ بڑھ جاتا ہے کہ ہمیں ان مسلز کی ایکٹیویٹی کی وجہ سے علامات ظاہر ہونے لگتی ہیں۔ یہ ان لوگوں میں زیادہ ہوتا ہے جو ذہنی سکون سے محروم ہوتے ہیں۔ ڈیپریشن، انگزائیٹی، اعصابی تناؤ نظام ہاضمہ پر اثر انداز ہوتے ہیں اور زندگی کا لطف گم ہوجاتا ہے۔

علامات

1۔ پیٹ میں مروڑ یا درد محسوس ہوتا ہے۔ یہ درد کھانے سے زیادہ ہوتا ہے اور پاخانہ آنے کے کچھ سکون محسوس ہوتا ہے۔

2۔ اگر بڑی آنت جلد سکڑے اور پھیلے تو خوراک پانی کو جذب نہیں کر پاتی اور پانی کی طرح اسہال شروع ہو جاتے ہیں۔ اگر سکڑنے اور پھیلنے کا عمل سست روی سے کرے تو پانی نکل جاتا ہے اور خوراک خشک ہو جاتی ہے۔ نتیجہ کے طور پر قبض ہوجاتی ہے۔ لہٰذا اس بیماری میں کبھی قبض اور کبھی لوز موشن لگے رہنا معمول ہے۔

3۔ نامکمل حاجت یعنی ایسے محسوس ہونا کہ جیسے آنتوں کی حرکت سے پاخانہ مکمل طور پر خالی نہیں ہوا اور بار بار پاخانہ کرنے کی حاجت محسوس ہونا۔

4۔ پاخانہ کے راستے میوکس کا خارج ہونا۔ جس سے پاخانہ لیسدار اور چپکا۔ ہوا محسوس ہو۔ پاٹ پر نشان چھوڑے۔ زیادہ دیر طہارت کرنا پڑے۔

5۔ بدبودار اور مختلف رنگوں کا غیر ہضم شدہ پاخانہ۔

6۔ نیند کا مسئلہ، ڈر خوف اور گبھراہٹ کا ہونا، موت کا ڈر، کسی کام میں دل کا لگنا۔ چڑچڑاپن، ہربات کی باریکی میں جانا بھی اس مرض کے اسباب میں شامل ہیں۔

علاج

مرض کو بڑھانے والی غذائیں

کیلا، امرود، جاپانی پھل، بھنڈی، توری، دودھ، کھیر، کسڑرڈ، سفیدی انڈہ، ککڑی، چقندر، تربوز دودھ بھینس، اشیاء، مٹھائیاں، اور سرد خشک اشیاء۔

سرد خشک اور خشک گرم غذائیں کھانے سے تیزابیت بڑھ جاتی ہے اور تیزابیت بڑھنے سے گیس اور زیادہ بننی شروع ہوجاتی ہے۔ گائے کا گوشت، مچھلی، مٹر، چنے کی دال، ماش کی دال اور بیسن، کولڈ ڈرنکس، تمام جوس، دودھ اور دودھ سے بنی تمام چیزیں بند کردیں کیوں کہ وہ گیس پیدا کرتی ہیں۔ دودھ میں موجود Lactose ہاضمہ کو خراب کرتا ہے اور اسہال کی شکایت ہوجاتی ہے۔ ہاں البتہ سونف ڈال کر گائے کا دودھ صبح ناشتہ میں لے سکتے ہیں۔

چند مفید تدابیر

اپنے دماغ کو ہمیشہ پرسکون رکھیں، زیادہ ٹینشن نہ لیں۔ نظر انداز کرنا شروع کردیں جب زیادہ سوچیں آئیں تو کوئی نہ کوئی مثبت کام کرنا شروع کردیں۔ صبح ورزش یا واک لازمی کریں۔

اس کے مریضوں کو تھوڑا تھوڑا بار بار یعنی 2گھنٹے 1گھنٹے کے بعد کچھ نہ کچھ کھانا چاہیے۔ سارا کھانا ایک ساتھ کھانے سے پیٹ پھولے گا اور لمبا وقفہ دینے سے گیس بنے گی اس لیے کھانے کے3-4 حصّہ کرکے پھر کھائیں اور کھانا کھاکر فوراً نہ لیٹے بلکہ واک کریں اتنی دیر کہ پسینہ آجائے اور غذا میں ساگودانہ، اسپغول، گندم اور جو کو ملاکر اس کی روٹی کھائیں۔ اگر 10کلو گندم ہے تو 5کلو جو ضرور ڈالنا چاہیے۔

سونف کا قہوہ رات کو ضرور لیں۔

ہلدی، ملٹھی، سونف اور زیرہ سفید ہموزن لے کر دن میں آدھی آدھی چمچ دو سے تین بار پانی سے لیں۔

حکیم مظفر علی زیدی

جھنگ صدر سے 1993 میں فاضل طب الجراحت کا امتحان پاس کیا۔ تین سال جڑی بوٹیوں کی پہچان کی خاطر مختلف پنسار سٹورز پر اپنی خدامات ادا کیں۔ 1997 میں "زیدی دواخانہ " (کڑیال روڈ نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانولہ) کا قیام عمل میں لا کر مطب کا آغاز کیا۔ جو اللہ کے فضل سے لوگوں کے لئیے شفاء اور آسانیوں کا باعث بن رہا ہے۔

رابطہ نمبر 03005816733، 03481816733۔