1. ہوم/
  2. مضامین/
  3. سینے کی جلن اور تیزابیت

سینے کی جلن اور تیزابیت

سینے کی جلن (heartburn) ایک عام مسئلہ ہے جس میں سینے کے وسط میں جلن یا درد محسوس ہوتا ہے۔ اس کی وجوہات مندرجہ ذیل ہو سکتی ہیں:

1۔ تیزابی ریفلکس (Acid Reflux): یہ اس وقت ہوتا ہے جب معدے کا تیزاب غذائی نالی میں واپس آتا ہے، جس سے جلن کا احساس ہوتا ہے۔

2۔ کھانے کی غلط عادات: بہت زیادہ کھانا، چکنائی والے یا مرچ مصالحے دار کھانے سینے کی جلن کا سبب بن سکتے ہیں۔

3۔ موٹاپا: وزن زیادہ ہونے سے پیٹ پر دباؤ بڑھ جاتا ہے جس سے تیزابیت کا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔

4۔ الکحل اور کیفین کا زیادہ استعمال: چائے، کافی، الکحل، اور کاربونیٹڈ مشروبات سینے کی جلن بڑھا سکتے ہیں۔

5۔ تمباکو نوشی: سگریٹ پینے سے معدے کے والو کمزور ہو جاتے ہیں، جو تیزابیت کو غذائی نالی میں واپس جانے دیتے ہیں۔

6۔ حمل: حاملہ خواتین میں ہارمونل تبدیلیاں اور پیٹ کے بڑھنے کی وجہ سے سینے کی جلن کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

7۔ دوائیں: کچھ ادویات جیسے درد کش ادویات، اینٹی بایوٹکس، یا بلڈ پریشر کی دوائیں بھی سینے کی جلن کا سبب بن سکتی ہیں۔

8۔ ذہنی دباؤ: زیادہ تناؤ یا اضطراب بھی معدے کی تیزابیت میں اضافہ کر سکتا ہے۔

علاج

اسپغول کا چھلکا نیم گرم پانی میں ڈال کر صبح خالی پیٹ پئیں۔۔

ہلدی 50 گرام، ملٹھی 50 گرام، سونف 50 گرام، زیرہ سفید ا25 گرام اور الائچی سبز 20 گرام۔

تمام ادوایات کا سفوف بنا کر محفوظ رکھیں۔ آدھا آدھا چمچ دن میں دو تین بار کھائیں۔

شفائے معدہ شربت دو چمچ ایک کپ نیم گرم پانی میں ڈال کر دن میں دو بار پینا انتڑیوں کی سوزش معدہ کی جلن اور نامکمل حاجت کو جلد ختم کرتا ہے۔

حکیم مظفر علی زیدی

جھنگ صدر سے 1993 میں فاضل طب الجراحت کا امتحان پاس کیا۔ تین سال جڑی بوٹیوں کی پہچان کی خاطر مختلف پنسار سٹورز پر اپنی خدامات ادا کیں۔ 1997 میں "زیدی دواخانہ " (کڑیال روڈ نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانولہ) کا قیام عمل میں لا کر مطب کا آغاز کیا۔ جو اللہ کے فضل سے لوگوں کے لئیے شفاء اور آسانیوں کا باعث بن رہا ہے۔

رابطہ نمبر 03005816733، 03481816733۔