1. ہوم/
  2. مضامین/
  3. فسچولا

فسچولا

فسچولا لاطینی زبان میں پائپ یا نلی کو کہتے ہیں۔ ہمارے ہاں عام طور پر اِس سے مراد مقعد کا ناسور لیا جاتا ہے۔ مقعد کے ناسور (Anal Fistula) کو بھگندر بھی کہتے ہیں۔

ابتدا میں آنت کی ایک طرف چھوٹا مگر سخت سا دانہ نکلتا ہے۔ آہستہ آہستہ یہ دانا بڑا ہو جاتا ہے تو مریض کو سخت بے آرامی اور درد محسوس ہونے لگتا ہے۔ ہفتہ دس دن کے اندر آس پاس کی جگہ سوج جاتی ہے اور پھر بدبودار پیپ نکلنا شروع ہو جاتی ہے۔

ناسور/فسچولہ کا منہ کھل جائے اور پیپ نکلنا شروع ہو جائے تو سوجن اور درد کم ہو جاتا ہے۔ اگر منہ نہ کھلے تو پھوڑے کے مقام سے لے کر مقعد تک ایک راستہ بن جاتا ہے۔ جس میں ریشہ یا غلیظ مواد حرکت کرتا ہے اور شدید درد ہوتا ہے جب تک خارج نہ ہو جائے۔ چیرا دے کر مواد نکالنا بھی مفید رہتا ہے۔

وجوہات

قبض، سخت جگہ پے زیادہ بیٹھنا، ڈرائیور، درزی اور زمین پر زیادہ دیر بیٹھنے والے لوگ اس مرض کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔

بازاری کھانے والے حضرات اس مرض کا شکار آسانی سے ہو جاتے ہیں۔

عضلاتی اعصابی سے عضلاتی غدی تک نبض ہو تو اس کا مطلب ہے کہ خلط سوداء کہ جسم میں پیدائش زیادہ ہے اور ٹھنڈک کی وجہ سے جسم میں ہی جمع ہو رہی ہے۔ اس کو خارج کرنے کے لئیے خلط صفراء کی پیدائش بڑھانا پڑھتی ہے تاکہ جمع شدہ سوداء خارج ہو۔ تیزابیت اور بواسیری زہر کا خاتمہ ہو۔ بھگندر کا علاج بھی اسی اصول کے تحت کیاجاتا ہے۔ نبض کو غدی عضلاتی یعنی گرم خشک کرنا ہوتا ہے۔ جس سے خون میں موجود تعفن ختم ہوتا ہے۔ غذا غدی اعصابی دینے سے بےچینی اور تلخی نہی ہوتی۔

علاج

رسونت انڈیا 100 گرام، گندھک آملہ سار مصفی 150 گرام، زنجبیل 50 گرام، چاکسو 30گرام، کچور 50گرام، بابچی 50 گرام۔ تمام ادویات لے کر سفوف بنا لیں۔ پانی کے ساتھ دن میں تین بار کھانے کے بعد پانچ پانچ گرام کھائیں۔ دوا تین ماہ کھانا چاہئیے۔

غذاء

انڈہ بطخ، مربہ ادرک، دلیہ، حلوہ سوجی، دال کلتھی، دال مونگی، کدو گوشت، مولی، گاجر، ٹینڈے، کالی توری گوشت بکرا ڈال کر، دیسی مرغی شوربے والی، ابلا انڈہ، دودھ گائے، میتھی، ساگ مکوہ، باتھو لہسن کا شوربہ، ادرک کا شوربہ۔

مصالحہ جات: سبز مرچ، زیرہ سیاہ، لہسن، ہلدی، قصوری میتھی، زعفران۔

فروٹ: کھجور، چلغوزہ، شہتوت، پپیتا، خوبانی، کشمش، مغز بادام۔

پرہیز

بینگن، مونگرے، مٹر، گوبھی، مکئی، دہی بھینس کا دودھ، بڑا گوشت، سرخ مرچ، سموسے پکوڑے چنے سفید، فالسہ، سٹاربری، سیب، شکر قندی، املی، الوبخارہ، مونگ پھلی، ترش انار کوک پیپسی، آڑو، ابلے چاول، دہی بھلے، الوچنے، فروٹ چاٹ، گنے کا رس، سکنجبین، ناریل، چکوترا ٹماٹو کیچپ۔

حکیم مظفر علی زیدی

جھنگ صدر سے 1993 میں فاضل طب الجراحت کا امتحان پاس کیا۔ تین سال جڑی بوٹیوں کی پہچان کی خاطر مختلف پنسار سٹورز پر اپنی خدامات ادا کیں۔ 1997 میں "زیدی دواخانہ " (کڑیال روڈ نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانولہ) کا قیام عمل میں لا کر مطب کا آغاز کیا۔ جو اللہ کے فضل سے لوگوں کے لئیے شفاء اور آسانیوں کا باعث بن رہا ہے۔

رابطہ نمبر 03005816733، 03481816733۔