ذیابیطس شکری کے لئے یوں تو کئی نسخہ جات میسر ہیں جو اکثر مشکل اور قیمتی ہوتے ہیں۔ لیکن یہ نسخہ نہایت آسان اور کم خرچ اور ہر وقت ہر جگہ میں باآسانی تیار ہونے والا کوڑیوں کا نسخہ ہے۔ یہ اپنے فعل و خواص میں بلا مبالغہ اکسیر الاثر اور بڑے پائے کا فی الواقعہ کراماتی نسخہ ثابت ہوا ہے۔ بالخصوص ذیابیطس شکری کے لئے تو آب حیات کا سا اثر رکھتا ہے۔
جن احباب کو ذیابیطس سے تکلیف ہو، پیشاب میں شکر آتی ہو اور پیشاب پر چیونٹیاں جمع ہو جاتی ہوں۔ ان کے لئے تو کوڑیوں کا نسخہ کمال درجہ کا مفید ہے۔ یہ نسخہ ایک سنیاسی نسخہ ہے اور بڑا کارگر ہے۔ ایک بالکل معمولی اور شب و روز کے استعمال کی چیز اور اس میں اس قدر فائدہ۔
واقعی خدائے تبارک کی حکمتوں پر قربان ہونا پڑتا ہے۔ یہ نسخہ محص فیض رسانی خلائق کے لئے بلا بُخل دیا جا رہا ہے۔ امید ہے کہ تمام احباب ہمیں دعائے خیر سے یاد فرمائیں گے۔ اور ساتھ ہی اس ویب سائٹ کو پڑہنے کی مزید لوگوں کو دعوت دیں گے۔ نسخہ موصوفہ درج ذیل ہے۔۔
ہوالشافی: کچی ہلدی حسب خواہش لے لیں اور اس میں قدرے نمک ملا لیں کہ جس سے ذائقہ ذرا نمکین ہو جائے۔ برگ تازہ کونپل درخت جامن کو گھوٹ لیں اور اس پانی میں ہلدی کو ایک دو یوم کھرل کرکے بقدر نخود گولیاں بنا لیں اور محفوظ رکھیں۔ بس تریاق صفت گولیاں تیار ہیں۔
خوراک: 8 عدد گولی صبح۔ ذیابیطس بالخصوص شکری ذیابیطس کا استیصال ہو جائے گا اور آئندہ کے لئے کوئی شکایت باقی نہ رہے گی۔