1. ہوم/
  2. مضامین/
  3. سینے کی جلن تیزابیت

سینے کی جلن تیزابیت

سینے کی جلن (گیسٹرک ایسڈ کے بڑھنے کی شکایت کہا جاتا ہے)۔ بے چینی، کھانا کے بعد اپھارہ، بیزاری، غصہ نامکمل حاجت کی علامات سے بچاؤ کے لیے آسان تدابیر۔

تیز مصالحے دار، چکنائی والے اور ترش کھانے (جیسے لیموں، ٹماٹر اور کافی) سے پرہیز کریں۔

کھانے کے فوراً بعد لیٹنے سے گریز کریں، کم از کم 2-3 گھنٹے کا وقفہ رکھیں۔

کھانے کی مقدار کم کریں۔

کھانے کے بعد پانی ہر گز نہ پئیں۔ آدھے گھنٹے بعد ایک کپ نیم گرم پانی ضرور پئیں۔

مزاج کے مطابق ادرک سونف اور الائیچی سبز یا اجوائین دیسی اور پودینہ کا قہوہ کا استعمال کریں۔

کیفین والے مشروبات اور سافٹ ڈرنکس سے بچیں۔

دودھ یا دہی کا استعمال سینے کی جلن کو کم کر سکتا ہے۔

شہد اور نیم گرم پانی پینے سے آرام مل سکتا ہے۔

ایک چمچ ایلوویرا جوس پینے سے بھی فائدہ ہو سکتا ہے۔

واک کریں، تیس منٹ ورزش کریں۔

رات کا کھانا جلد کھائیں۔

وزن کم کریں اگر موٹاپا ہو۔

تلی ہوئی اشیاء اور تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔

سر والی سائیڈ سے چارپائی کو اونچا رکھیں تاکہ ایسڈ واپس نہ ائے۔

سوڈا بائیکارب 10 گرام، الائیچی سبز 25 گرام، سونف 50 گرام، زیرہ سفید 50 گرام کو سفوف بنا کر کھانے کے آدھا گھنٹہ بعد پانی سے کھائیں۔

"شفائے معدہ" دو چمچ شربت ایک کپ نیم گرم پانی میں ڈال کر پئیں۔

یہ تمام اقدامات مؤثر ہو سکتے ہیں، لیکن اگر سینے کی جلن بار بار ہو رہی ہو، تو اپنے معالج سے ڈسکشن کے بعد کچھ دوا تجویز کروائیں۔

حکیم مظفر علی زیدی

جھنگ صدر سے 1993 میں فاضل طب الجراحت کا امتحان پاس کیا۔ تین سال جڑی بوٹیوں کی پہچان کی خاطر مختلف پنسار سٹورز پر اپنی خدامات ادا کیں۔ 1997 میں "زیدی دواخانہ " (کڑیال روڈ نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانولہ) کا قیام عمل میں لا کر مطب کا آغاز کیا۔ جو اللہ کے فضل سے لوگوں کے لئیے شفاء اور آسانیوں کا باعث بن رہا ہے۔

رابطہ نمبر 03005816733، 03481816733۔