1. ہوم/
  2. مضامین/
  3. چنبل

چنبل

جلدی بیماری کوئی بھی ہو بہت زیادہ بے چینی اور تکلیف کا باعث بنتی ہے۔ چنبل مرض سودا کی شدید ترین زہر سے جلد پر زخموں کی صورت میں نمودار ہوتا ہے سودا خلط جب انتہائی ترش اور غلیظ ہو جائے اور خون میں اپنی شمولیت سے خون کو بھی غلیظ کر دے تو سودا کا گاڑھا پن اور خون کا گاڑھا پن بھی اس کا معاون ہو جاتا ہے۔

خون اس لیے گاڑھا ہوتا ہے کہ اس کو رقیق رکھنے والا مادہ صفراء تسکین میں ہوتا ہے یعنی کم پیدا ہو رہا ہوتا ہے جب صفراء کی کمی واقع ہوگی تو جسم سودا کو خارج کرنے میں ناکام رہتا ہے تو بلغمی رطوبات کی آمیزش سے جو زہریلا مادہ بنتا ہے اس کو بواسیری زہر کہتے ہیں جسم میں انتہائی سردی خشکی کی علامات واضح ہونے لگتی ہیں۔

پہلے جلد پر چھوٹے چھوٹے دانے نمودار ہوتے ہیں جن کی سطح پر چھوٹے چھوٹے چھلکے تہہ در تہہ ہوتے ہیں۔ جو آسانی سے کھرچے جا سکتے ہیں۔ خارش سے یہ مرض جلد بڑھتا ہے۔ ان چھلکوں کے نیچے پھنسیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔ دیکھنے سے جلد پر ایک نشان ہوتا ہے جس پر معمولی دانے نظر آتے ہیں۔

اکثر ایسے لوگ جو سودا پیدا کرنے والی غذائیں زیادہ استعمال کرتے ہیں تو ان غذاؤں سے سودا وافر مقدار میں پیدا ہو کر جب اپنی کیفیت میں شدید تر ہو جاتا ہے تو اس حالت میں جسم کے کسی نہ کسی حصے پر سخت خارش ہو جاتی ہے خارش کرنے کی صورت میں جلد زخمی ہو جاتی ہے اور یہ زخم جلد پر پھیل کر چنبل کی صورت اختیار کر لیتے ہیں۔

یہ عضلاتی اعصابی مرض ہے اور اس کا علاج غدی عضلاتی سے غدی اعصابی تک ہے۔

غذا کے طور پر مونگ کی دال کالی مرچ والی سبزیاں جو دیسی گھی میں پکائی گئی ہوں اور چھوٹا گوشت جس میں سبزی ڈالی گئی ہو شور بے دار استعمال کروائیں۔

بینگن، آلو، مٹر، گوبھی اور اس طرح کی دیگر سودا بنانے والی غذاؤں سے پرہیز کرائیں دیسی گھی زیادہ سے زیادہ استعمال کرائیں رات کو ایک تولہ بادام روغن ڈیڑھ پاؤ گرم دودھ کے ساتھ استعمال کرائیں مریض کو صابن سے نہ نہانے دیں بلکہ ملتانی مٹی کے برادے کو جسم پر مل کر نہائیں۔ نہانے میں کوشش کریں کہ پانی گرم نہ ہو۔

دوائی علاج کے طور پر غدی عضلاتی ملین اور اکسیر مفید ہے۔ مزید زنجبیل 50 گرام، چاکسو 30گرام اور کچور 50گرام ہموزن لے کر سفوف بنا لیں۔ پانی کے ساتھ دن میں تین بار کھانے سے پہلے پانچ گرام کھائیں۔

مرہم زرد، نیلا تھوتھا، اجوائن خراسانی، گندھک آملہ سار، کافور، نیلا تھوتھا کو اجوائین میں دبا کر توے ہر رکھ کر ہلکی آنچ دیں۔ جب اجوائین جل جائے تو نیلا تھوتھا نکال کر باقی تمام اجزاء کے ساتھ باریک پیس لیں۔ ویزلین میں ملا کر مرہم کی شکل میں محفوظ رکھیں۔ مقام ماؤف پر لگائیں۔ چند دنوں میں ہی فوائد سامنے آئیں گے انشاءاللہ۔

حکیم مظفر علی زیدی

جھنگ صدر سے 1993 میں فاضل طب الجراحت کا امتحان پاس کیا۔ تین سال جڑی بوٹیوں کی پہچان کی خاطر مختلف پنسار سٹورز پر اپنی خدامات ادا کیں۔ 1997 میں "زیدی دواخانہ " (کڑیال روڈ نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانولہ) کا قیام عمل میں لا کر مطب کا آغاز کیا۔ جو اللہ کے فضل سے لوگوں کے لئیے شفاء اور آسانیوں کا باعث بن رہا ہے۔

رابطہ نمبر 03005816733، 03481816733۔