1. ہوم
  2. مضامین
  3. خواتین کے امراض (2)

خواتین کے امراض (2)

کثرت طمث، "ماہواری کا زیادہ آنا"، Heavy periods. کثرت طمث (Menorrhagia) ایک ایسی حالت ہے جس میں ماہواری زیادہ مقدار میں اور طویل عرصے تک جاری رہتی ہے۔ یہ خواتین کی صحت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔

عام طور پر حیض کے خون کی نارمل مقدار 60 ایم ایل ہوتی ہے لیکن اس میں یہ زیادہ مقدار میں آئے یا ایام جو عموماََ پانچ دن تصور کیے جاتے ہیں ان میں اضافہ ہو جائے اور یہ دن آٹھ دس یا 15 دنوں تک چلا جائے یا ایام مقررہ کے علاوہ کسی اور دن خون جاری ہو جائے اس کو استحاضہ کہتے ہیں بہرحال ہر صورت دونوں صورتوں میں عورت کے لیے یہ نقصان دہ ہوتا ہے۔

کثرت طمث ہمیشہ خشکی یا سوزش سے ہوتا ہے۔ اس حالت میں حیض معینہ مدت سے زیادہ آتا ہے بے قاعدگی اور کثرت سے آتا ہے کبھی خون دونوں مدتوں کے درمیان بھی آنا شروع ہو جاتا ہے یا مقررہ ایام سے بڑھ کر کئی دنوں تک جاری رہتا ہے اسے استحاضہ کہتے ہیں۔

اسباب مرض

حیض کے خون کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ ہارمون ایسٹروجن اور پرو جسٹرون کے باہمی توازن میں بگاڑ کا آنا جس کی وجہ سے بچہ دانی کی دیواروں کی اندرونی تہ یعنی اینڈو میٹیریم اکھڑنے لگتی ہے جس سے بہت زیادہ خون نکلنا شروع ہو جاتا ہے۔

ہارمونی عدم توازن: ایسٹروجن اور پروجیسٹرون کی سطح میں بے ترتیبی کی وجہ سے بچہ دانی کی دیوار زیادہ موٹی ہو جاتی ہے، جس سے زیادہ خون بہنے لگتا ہے۔

اینڈومیٹریوسس (Endometriosis): اس میں بچہ دانی کی اندرونی تہہ کے خلیات اس کے باہر بڑھنے لگتے ہیں، جو شدید درد اور زیادہ خون بہنے کا سبب بنتے ہیں۔

پولی سسٹک اووری سنڈروم (PCOS): اس میں ہارمونی عدم توازن کی وجہ سے ماہواری بے قاعدہ اور زیادہ مقدار میں ہو سکتی ہے۔

یوٹرائن فائبرائڈز (Uterine Fibroids): یہ غیر سرطانی رسولیاں ہیں جو بچہ دانی میں خون کے بہاؤ کو بڑھا سکتی ہیں۔

قانون مفرد اعضاء کے تحت جب جسم انسانی میں کسی جگہ سے خون کا اخراج ہوتا ہے تو اس وقت عضلاتی تحریک یا سوزش ہوتی ہے چونکہ عضلاتی تحریک کی دو صورتوں میں ایک عضلاتی اعصابی خشک سرد اور دوسری عضلاتی غدی خشک گرم ہوتی ہے اول صورت میں خون کا اخراج سر سے لے کر معدہ تک کے عضلات تک زیادہ ہوتا ہے۔ دوسری صورت میں جگر سے لے کر قارورہ مقعد اور رحم تک خون کا اخراج زیادہ ہوتا ہے۔

کثرت طمث چونکہ عضلاتی غدی مرض کی علامت ہے۔ رحم کے اندر سوزش عضلات سے شریانیں پھٹ جاتی ہیں جن سے جریان خون ہونے لگتا ہے شروع میں تو فضلات رحم بھی ساتھ خارج ہوتے ہیں لیکن پھر خالص خون خارج ہونے لگتا ہے مریضہ جب کھڑی ہوتی ہے تو اکثر بڑے بڑے خون کے لوتھڑے خارج ہوتے ہیں جن سے عورت نہ صرف ڈر جاتی ہے بلکہ کمزور ہو کر غش کھا کر گر پڑتی ہے چکر آنے لگتے ہیں جریان خون بند نہ ہو تو زندگی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

بعض اوقات اسقاط حمل یا حمل کے دیگر مسائل کی وجہ سے بھی زیادہ خون بہہ سکتا ہے۔ خون پتلا کرنے والی دوائیں یا ہارمونی دوائیں بھی اس کی ایک وجہ ہو سکتی ہیں۔ بچہ دانی یا رحم کے کینسر کی صورت میں بھی غیر معمولی خون بہنے کا سامنا ہو سکتا ہے۔

بدن کمزور ہو جاتا ہے نبض تیزی کے ساتھ چلتی ہے پیاس کی شدت ہو جاتی ہے چہرے کی رنگت زرد پڑ جاتی ہے خون کے نکلنے میں جلن اور سوزش ہوتی ہے قارورہ کی رنگت زردی مائل سرخ ہوتی ہے اعضاء رئیسہ دل دماغ اور جگر وغیرہ کی کمزوری کی علامات پیدا ہو جاتی ہیں۔

علاج

عضلاتی غدی تحریک کا مرض ہے۔ اس کا علاج غدی عضلاتی سے غدی اعصابی تحریک سے کرنا چاہئیے۔

ناشتہ مربہ آملہ 20 گرام بادام 15 عدد چائے کے ساتھ۔

قہوہ۔ ادرک پانچ گرام سونف پانچ گرام سبز الائچی تین عدد ادھا لیٹر پانی میں ابال لیں اور نیم گرم رات سوتے وقت پییں۔

مصالحہ جات: کالی مرچ سفید زیرہ نمک ہلدی لہسن قصوری میتھی سبز مرچ۔

پھل: امرود تازہ، خربوزہ، انگور میٹھے، آم، شہتوت۔

سالن میں دال، کدو، ٹینڈے، گھیا توری، پیٹھا، گاجر، شلجم، دلیا، گاجر کا حلوہ، مولی والا پراٹھا، گوشت، بھنڈی، دال مونگی، دیسی ٹینڈے، ساگ دیسی، مرغ، باتھو، کلیجی۔

گائے کا دودھ، آم کا ملک شیک، بکری یا اونٹنی کا دودھ، روغن زیتون، روغن بادام، دیسی گھی۔

حابس پاوڈر

دم الخوائین، کیلشیم لیکٹیٹ، کہربا شمعی، گیرو ہموزن سفوف بنا لیں۔ 2 گرام دن میں چار بار پانی سے دیں۔

سفوف نسواں

زیرہ سیاہ 30گرام، گندھک 30گرام، سونف 20 گرام۔

تمام کو سفوف بنا کر 500 ملی گرام کے کیپسول بنا لیں۔ دن میں دو کیپسول دودھ سے کھائیں۔ ایک ماہ کھانا بہتر رہتا ہے۔

حکیم مظفر علی زیدی

جھنگ صدر سے 1993 میں فاضل طب الجراحت کا امتحان پاس کیا۔ تین سال جڑی بوٹیوں کی پہچان کی خاطر مختلف پنسار سٹورز پر اپنی خدامات ادا کیں۔ 1997 میں "زیدی دواخانہ " (کڑیال روڈ نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانولہ) کا قیام عمل میں لا کر مطب کا آغاز کیا۔ جو اللہ کے فضل سے لوگوں کے لئیے شفاء اور آسانیوں کا باعث بن رہا ہے۔

رابطہ نمبر 03005816733، 03481816733۔