مربہ گاجر انتہائی مقوی لذیز اور قوت بخش غذا ہے دل و دماغ کو تقویت بخشتا ہے بچوں اور بڑوں کے لیے یکساں مفید ہے خون صالح پیدا کرنے میں جگر کا معاون ہے جگر کی گرمی کو دور کرتا ہے تاثیر میں تر گرم ہے پیشاب کی جلن اور ہائی بلڈ پریشر میں بہت مفید ہے جسم کو فربہ کرتا ہے۔
بنانے کا طریقہ
ایک کلو گاجر کو اچھی طرح چھلی بڑی گاجروں میں سے کیل خرچ کر نکال دیں اور ڈیڑھ کلو گرام پانی میں ایک کلو چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھیں جب گاجریں گل جائیں اور چاشنی گاڑھی ہو جائے تو اس میں روح کیوڑہ اور سبز الائچی چھیل کر ڈال دیں اور پانچ منٹ بعد چولہے سے اتار لیں۔ جب ٹھنڈا ہو جائے تو اگلے دن تمام کو چیک کریں اگر گاجروں کے پانی کی وجہ سے قوام پتلا ہوگیا ہو تو دوبارہ چاشنی کو گاڑھا کریں اور خشک مرتبان میں محفوظ کرلیں۔ گھر میں بنایا گیا مربہ طرح طرح کے جراثیموں سے پاک ہوگا زیادہ لذیذ اور چٹخارے دار ہوگا گھر میں تیار کریں اور فائدہ اٹھائیں۔۔
مقدار خوراک
25 سے 50 گرام مربہ گاجر لے کر اس کو اچھی طرح دھوئیں گے تاکہ اس کا میٹھا نکل جائے دس عدد مغز بادام چھلے ہوئے ساتھ میں ملا کر کھائیں انتہائی مقوی دماغ و اعصاب ناشتہ ہے چند دنوں کے استعمال سے ہی جگر کے افعال درست کرکے رنگت میں سرخی لاتا ہے۔
خریدتے ہوے کیا احتیاط
گاجر کا مربہ خریدتے وقت اس بات کا خاص خیال کریں کہ گاجر اندر تک نرم ہو۔ ایک یا دو گاجر کو توڑ کر یا چبا کر چیک کریں۔ چاشنی اور گاجر کا رنگ تبدیل نہ ہوا ہو جو کہ تازہ مربہ کی نشانی ہے۔ پھل صحت مند ہو۔