عسر الطمث (حیض کا درد سے آنا)
حیض آنے سے پہلے یا بعد میں بعض خواتین کو پیڑوں کمر اور سر میں درد، گرانی متلی وغیرہ کی علامات پیدا ہو جاتی ہے اور حیض کا خون تھوڑا تھوڑا درد کے ساتھ آتا ہے بعض اوقات زیادہ دیر داغ لگتا رہتا ہے اور بعض اوقات حیض شروع ہونے سے پہلے یہ درد اور متلی قے اتنی شدید ہوتی ہے کہ مریض اپنی زندگی سے اکتاہٹ محسوس کرتی ہے۔
رحم میں ورم و سوزش سے بخار ہو جاتا ہے چھاتیوں میں درد ہوتا ہے سر میں درد اور چکر آتے ہیں جب حیض شروع ہوتا ہے تو خون کی مقدار پہلے روز بہت کم ہوتی ہے اور درد بھی ہوتا ہے اس کے بعد درد کی شدت کے ساتھ تھوڑا تھوڑا خون آتا ہے اور بے چینی بڑھتی رہتی ہے بعض لڑکیوں کی شادی کے بعد یہ تکلیف ختم ہو جاتی ہے۔
اس مرض کو مختلف ناموں سے بھی پہچانا جاتا ہے مثلاً طبی زبان میں اس کو دشواری حیض کو طبی زبان میں عسرت الطمث ڈاکٹری اصطلاح میں اس کو کوڈس مانوریا اور یہ خصیتہ الرحم کی سوزش کا مرض ہے۔
اس سوزش کو ختم کرنا ہی اس مرض کا علاج ہے حیض کا قطرہ قطرہ آنا بعض اوقات رحم کی دیواریں زائد خون آ جانے سے تن جاتی ہے اور تناؤ سے درد شروع ہو جاتا ہے اس کے علاوہ بلوغت کے شروع میں رحم کی جسامت چھوٹی ہوتی ہے اور اسی حالت میں جب خون کی مقدار زیادہ ہو تو پھر بھی اس قوت کے تناؤ سے درد کی کیفیت پیدا ہوتی ہے رحم میں دباؤ کی وجہ رحم کے اندر بننے والی رسولیاں بھی ہوتی ہیں وہ بھی تکلیف دیتی ہے یہ غشائے مخاطی کی سوزش سے بعض عورتوں میں رحم کا سوراخ بھی تنگ ہو جاتا ہے۔
یہ گرمی خشکی کا مرض ہے گرم اشیاء کا کثرت سے استعمال رنج و غم موٹاپا پیدا کرنے والی غذائیں جو خون میں گاڑھا پن پیدا کرتی ہیں جس سے خون کے اخراج میں تکلیف پیدا ہوتی ہے۔
غذا
گرم اشیاء سے پرہیز کریں، کھانے میں سونف ادرک اور چھوٹی الائچی کا قہوہ پیئں۔
انڈا بطخ، حلوہ بادام، حلوہ ادرک، دلیہ حلوہ سوجی، تیتر، بٹیر، دیسی ٹینڈے، دال کلتھی، ساگ مکو، کالی توری، بھنڈی، دال مونگی، کدوگوشت، مولی والا پراٹھا، گاجر گوشت، پیٹھے کا سالن، پراٹھا دیسی گھی، خربوزہ، انگور، میٹھے آم شہوت، گائے کا دودھ اونٹنی کا دودھ دیسی گھی روغن بادام وغیرہ دیں۔ یعنی گرم تر سے تر گرم اغذیہ کھانے کو دیں۔
علاج
اس بیماری کا علاج حیض جاری کرنے والی ادویات نہیں بلکہ ورم کو ختم کرنے والی ادویات ہوتی ہیں جو ساتھ میں سوزش بھی دور کریں۔ گرمی خشکی کا خاتمہ کریں۔
ادرک سونف اور الائچی سبز کا قہوہ ہر دوز رات کو پئیں۔
ہمدرد کا مستورین شربت پینا بھی بہترین رہتا ہے۔
ناشتہ
دس عدد بادام بھگو کر چھیل کر اور مربہ گاجر 100 گرام اچھی طرح دھو کر کھائیں ساتھ میں سبز الائچی والا دودھ پییں۔
آئرین ٹانک دو دو چمچ دن میں کسی جوس یا لسی میں ڈال کر پئیں ساتھ میں یہ نسخہ ایک ماہ استعال کریں۔۔
اکسہر ورم خاص
ہلدی 100 گرام، ملٹھی 100 گرام، سونف 100 گرام، ریوند خطائی 250 گرام، زیرہ سفید 100 گرام، الائچی سبز 10 گرام۔
تمام کو سفوف بنا کر آدھا ادھا چمچ دن میں تین بار دو دودھ سے کھائیں۔