موسم برسات میں بارشوں اور سیلاب کے بعد مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے اور وہ وبائی شکل اختیار کر سکتی ہیں۔ ان پر قابو پانے کے لئیے عمومی نوعیت کی آسان حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔ گندے پانی میں مختلف بیماریوں کے جراثیم پائے جاتے ہیں۔ جراثیم والا پانی پینے سے عموماً معدہ اور انتڑیوں کی سوزش کا اندیشہ ہوتا ہے۔ مثلاً ہیضہ، میعادی بخار، بد ہضمی وغیرہ۔ ان بیماریوں سے بچنے کے لئے درج ذیل چند احتیاطی تدابیر ضروری ہیں۔
پینے کے لئہے صاف پانی استعمال کیا جائے ہو سکے تو وباء کے دنوں میں پانی ابال کر پیا جائے۔
گلے سڑے پھل اور کچی سبزیوں کو کھانے سے پرہیز کریں۔ سبزیوں کو اچھی طرح پکا کر کھائیں۔
کھانے پینے کی جگہ صاف رکھیں اور کھانے والی چیزوں کو مکھیوں سے بچانے کے لئے اچھی طرح ڈھانپ کر رکھیں۔
کھانا پکانے اور کھانے سے پہلے ہاتھ اچھی طرح دھوئیں۔ گندے ہاتھ بیماری کا باعث بنتے ہیں۔
صحت مند جانور کا تازہ گوشت شوربے والا کھائیں۔ فریزر کیا ہوا گوشت استعمال کرنے سے گریز کریں۔
ڈائریا (ہیضہ) ہونے کی صورت میں بچوں اور بڑوں کو نمکول ضرور پلائیں۔
چائے میں دارچینی ڈال کر پئیں۔ اس سے ہاضمہ بہتر رہے گا اور رطوبات کا اجتماع نہی ہوگا۔ جس سے الٹی، متلی اور اسہال سے بچا جا سکے گا۔
متلی، الٹی پیٹ درد اور اسہال کی صورت میں منقہ دو عدد، پودینہ خشک 5 گرام، بڑی الائچی ایک عدد، دارچینی 2 ٹکڑیاں، لونگ تین عدد دو کپ پانی میں پکائیں۔ جب ایک کپ رہ جائے تو تھوڑا تھوڑا دو گھنٹوں میں پی لیں۔ انشاءاللہ الٹی اسہال اور پیٹ درد ختم ہوگا۔