1. ہوم/
  2. مضامین/
  3. زعفران

زعفران

عربی۔ زعفران، ہندی کیسر، بنگالی جعفران، انگلش saffron۔

اس کا پودا پیاز کی مانند ڈیڑھ فٹ اونچا ہوتا ہے۔ ستمبر اور اکتوبر میں اس پر پھول لگتا ہے پھولوں کو دھوپ میں سکھا کر اس کے اندرونی ریشہ کو الگ کیاجاتا ہے۔ تقریباً 80 پونڈ تازہ پھولوں سے صرف ایک پونڈ زعفران حاصل ہوتا ہے۔

مزاج: گرم خشک درجہ دوم۔

افعال و استعمال

محرک، دافع تشنج، مدر بول و حیض ہے۔ فرحت بخش ہے۔ حواس و دل و دماغ کو قوت دیتا ہے۔ متعفن خلط کی اصلاح کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ تقویت باہ کے لئے مرکبات میں بکثرت استعمال ہوتا ہے۔

مزید عام جسمانی کمزوری میں انتہائی مفید ہے۔ سرد موسم میں اس کا استعمال قوت مدافعت بڑھا کر جسم کو ایکٹیو رکھتا ہے۔ سستی ختم کرتا ہے۔ کڑل پڑنے اور ہاتھ پاوں کے سن ہونے میں موثر ہے۔

دماغی صحت کو بہتر بنانے اور حافظہ کو بڑھانے میں مددگار ہو سکتا ہے۔

ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔ پیٹ کے درد گیس اور بد ہضمی جیسے مسائل کو کم کرتا ہے۔ معدہ کی ٹھنڈک کو ختم کرتا ہے۔ منہ کی بدبو کو ختم کرنے میں اس کا استعمال بہترین نتائیج دیتا ہے۔

دل کی صحت کے لئیے مفید ہے کولیسٹرول لیول کو کم کرتا ہے۔

ذہنی دباو، ڈیپریشن کے علاج میں مفید سمجھا جاتا ہے۔ اس میں موجود سیرٹون کی سطح بڑھا سکتے ہیں۔ جو موڈ کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں۔

چالیس سال سے زیادہ عمر کے افراد کو ستمبر سے فروری تک ڈیڑھ ماشہ زعفران ہر روز گائے کے دودھ میں ڈال کر پینا چاہئے۔ بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرتا ہے۔

بار بار پیشاب آنے کو روکتا ہے۔ جو بچے بستر پر پیشاب کرتے ہیں ان کے لئے بہت مفید ہے۔

جلد کی صحت کے لئیے اس کا استعمال بہت شاندار رزلٹ دیتا ہے۔ چہرہ روشن کرتا ہے رنگت نکھارتا ہے۔ مہاسوں اور چھائیوں کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

ویسے تو زعفران کو بہت سے مرکبات میں استعمال کا جاتا ہے لیکن ایک آسان اور مفید نسخہ حاضر خدمت ہے۔

مقوی جوارش

مربہ آملہ 150 گرام، اجوائین دیسی 25 گرام، زنجبیل 25 گرام، پودینہ خشک 25 گرام، فلفل سیاہ 25 گرام، فلفل دراز 25 گرام، مصطگی رومی 25 گرام، عقر قرحا 25 گرام، زیرہ سیاہ 25 گرام زعفران 10 ماشہ۔

سب ادویات کو کوٹ چھان کر ڈیڑھ کلو شہد کے قوام میں ملائیں۔ زعفران سب سے آخر میں ملا کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ بس تیار ہے۔

فوائد

جگر کے لئیے بے حد مقوی و محرک ہے۔ مقوی معدہ و امعاء ہے۔ کیرا، ٹھنڈی ہوا لگنے سے چھینکوں کا آنا، پرانے نزلہ زکام میں از حد موثر ہے۔ منہ سے بدبو کا آنا (بوجہ خرابی ہضم) پیشاب کی زیادتی، گردہ مثانہ کی پتھری میں فائدہ مند ہے۔ مثانہ کی سردی، پیشاب کے بعد پیشاب کے قطروں کا گرنا، اسہال اور قوت کی کمی کو دور کرتی ہے۔

یہ جوارش آدھی چمچ صبح ناشتہ کے بعد پانی سے کھائیں۔ شدید سردی میں شام کو بھی کھائی جا سکتی ہے۔

حکیم مظفر علی زیدی

جھنگ صدر سے 1993 میں فاضل طب الجراحت کا امتحان پاس کیا۔ تین سال جڑی بوٹیوں کی پہچان کی خاطر مختلف پنسار سٹورز پر اپنی خدامات ادا کیں۔ 1997 میں "زیدی دواخانہ " (کڑیال روڈ نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانولہ) کا قیام عمل میں لا کر مطب کا آغاز کیا۔ جو اللہ کے فضل سے لوگوں کے لئیے شفاء اور آسانیوں کا باعث بن رہا ہے۔

رابطہ نمبر 03005816733، 03481816733۔